148

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس ) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے، ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ادھر بسنت پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا، قانونی نوٹس شہری میاں خلیل حنیف نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے ارسال کیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب 15 دنوں میں اپنا بیان واپس لے ورنہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، بسنت ایک خونی کھیل ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی لگائی، خونی کھیل میں کئی معصوم جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں