221

ساہیوال محکمہ صحت میں ہیلتھ ویک کے دوران 24552 مریضوں کو رجسٹرڈ 22767 مریضوںکی سکریننگ مکمل ۔۔۔ ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے) ساہیوال محکمہ صحت میں ہیلتھ ویک کے دوران 24552 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا جن میں سے 22767 مریضوںکی سکریننگ مکمل کی گئی جبکہ ضلع ساہیوال کے لئے 14400کاٹارگٹ مقر رکیاگیاتھا اس طرح ہیلتھ ویک کے دوران مریضوں کی سکریننگ کا 171فیصد ٹارگٹ حاصل کیاگیا ۔ یہ بات سی ای او ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر مشتاق سپرا نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوںنے کہاکہ 19سے 24فروری تک جاری رہنے والے اس 6روزہ ہیلتھ ویک میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سمیت 17مراکز صحت پر مریضوںکو علاج معالجہ کی سہولتیں میسر کی گئیں جن میں رورل ہیلتھ سنٹر نورشاہ پر 3843 ‘ آرایچ سی ہڑپہ پر 2636 ‘ آر ایچ سی کمیر پر 2113 ‘ آر ایچ سی کسووال پر 3225 اورآرا یچ سی غازی آباد پر 1667مریضوںکا علاج کیاگیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پر بھی 3ہزار 337 افراد کو چیک کیاگیااس کے علاوہ ضلع کے 11بنیادی مراکز صحت پر بھی ہفتہ ویک منایاگیا۔ ڈاکٹر مشتاق سپر ا نے مزید بتایا کہ اس ہیلتھ ویک کے دوران شوگر کے 1813 افراد کو رجسٹرڈ کیاگیا جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے258 اور ہیپا ٹائٹس سی کے 4571 افراد کی سکریننگ کی گئی اور 19627افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاﺅ کے لئے ویکسی نیشن بھی کی گئی۔ انہوںنے بتایا کہ ٹینشن کے 586مریضوں کو بھی سکریننگ کے بعد علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی کروائے جائیںگے تاکہ ان کا مفت علاج کرایاجاسکے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) سزا ئے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق 9/122کے محمد سرور کو قتل کے مقدمہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساہیوال نے موت کی سزا کا حکم سنا یا جس کے بعد سرور کو سینٹرل جیل ساہیوال میں سزا ئے موت کے سیل میں ٹرانسفر کر دیا گیا ۔محمد سرور اچانک بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال ساہیوال لا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا پو لیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی سیشن جج ساہیوال نے جو ڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا اور انکوائری آفیسر جو ڈیشل مجسٹریٹ شہریار ظفر کو مقرر کر دیا ہے جیل حکام کے مطابق سرور کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کورٹ ایک میڈیکل آفیسراور 9پو لیس افسروں کی گرفتاری کا حکم ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال نے ایک میڈیکل آفیسر اور9پو لیس آفیسروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر کے دس اہلکاروں کو 6مارچ کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دے دیا ہے جن میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ،پو لیس انسپکٹر محمد ایوب ،سب انسپکٹرمنظور احمد،اے ایس آئی محمد عمران ،اے ایس آئی محمد اشرف ،اے ایس آئی سی ٹی ڈی زاہد حسین ،ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد ،ہیڈکانسٹیبل اللہ نواز اور نقشہ نویس مجید نظامی شامل ہیں عدالت نے عدالت نے 2015کے مقدمہ 897بجرم 302ت پ اور 7انسداد دہشتگردی ایکٹ سرکار بنام مصطفی میں درجنوں مرتبہ طلب کیا مگر ان پو لیس آفیسروں اور میڈیکل آفیسر نے عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ نہ کی جس پر عدالت نے دس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کورٹ ٹی سٹال کے مالک پر تیزاب پھیکنے والے دو کاندار کا 14یو کا جسمانی ریمانڈ منظور ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کوٹ ساہیوال نے ٹی سٹال کے مالک شہباز پر تیزاب ڈالنے کے مقدمہ میں گرفتار دو کاندار نصیر احمد کا جسمانہ ریمانڈ 14یوم کا منظور کرکے پو لیس کے حوالے کر دیا اور پو لیس کو حکم دیا کہ ملزم کو دو بارہ 12مارچ کو عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔پو لیس حجرہ شاہ مقیم نے 31جنوری کو حجرہ شاہ مقیم کے بازار میں ٹی سٹال میں مقابلہ بازی پر ملزم نصیر احمد نے تیزاب ڈال کر شہباز احمد کو بری طرح جھلس دیا تھا جس پر پو لیس نے نصیر احمد اور اس کے دو نا معلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جھلس جا نے والے ٹی سٹال کے مالک شہباز کی اسپتال میں حالت نازک ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)خاتون کو اغواءکر نے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔کچہرہ روڈ سے جاوید وغیرہ 4ملزمان نے انم رحمان کو زبر دستی اغواءکر کے نا معلوم مقام پر لے جا کر جا وید نے زبر دستی زنا بالجبر کیا جس پر پو لیس نے انم رحمان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام مذمتی اجلاس زیر صدارت پی ایم سی پنجاب کے چیئر مین مہر محمدعباس منعقد ہوا جس میں پاکپتن کے صحافی افتخار بھٹی کی رہائش گاہ پر ایم پی اے میاں نوید کی طرف سے فائرنگ اورصحافی پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس میں متفقہ قرار داد مذمت منظور کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب ‘آرپی او ساہیوال سے مطالبہ کیاگیا کہ مقامی صحافی پر ظلم وتشدد کرنے والے ایم پی اے کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار وواقعی سزاد ی جائے ۔ اجلاس میں ممبران پریس کلب کے علاوہ دیگر صحافیوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ساہیوال(بیو رو رپورٹ) جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کی بھرمار ‘تجاوزات کے باعث ٹریفک جام رہنے لگی‘ دوکانداروںنے پختہ تھڑے بناکر آدھی سے زائد سڑک گھیر رکھی ہے‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک سے مزدورپلی تک دکانداروںنے پختہ تھڑے بناکر تجاوزات کررکھا ہے جس کے باعث سڑک سکڑ گئی ہے اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ تجاوزات کے باعث بازارآنے جانے والے شہریوںکوشد ید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔ دوکانداروںنے دوکانوںکے سامنے سیوریج نالی سے کئی فٹ آگے پختہ تھڑے بنا رکھے ہیں اور متعدد دوکانداروںنے ریڑھیاںاور سٹالز لگا رکھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن عملہ چمک کے عوض خاموش ہے ۔ انہوںنے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنراور میئرساہیوال سے جوگی چوک سے مزدورپلی تک پختہ تھڑوںکےخلاف گرینڈ آپرےشن کا مطالبہ کیاہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) بائی پاس پر گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ‘لاکھوں روپے کا گتہ جل کر راکھ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بائی پاس ملتان روڈ پر لیگی کارکن ظہیر انجم کی گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا گتہ جل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آج لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کر گئی اور ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔فیکٹری میں گتہ جلنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں