47

سعودی اور اماراتی ولی عہد 2019ء کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان 2019ء کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ بات پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ میں بتائی ہے۔انھوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد جنوری میں پاکستان آئیں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کی تاریخ میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکج کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کو آیندہ ایک ہفتے میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں