51

امریکہ پاکستان کا فطری اور بد ترین دشمن ہے،انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ ،لائیرز سٹرٹیجیک کونسل

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس )انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ اور لائیرز سٹرٹیجیک کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی زیر سرپرستی اور امریکی سفارتخانےاسلام آباد کے زیراہتمام پاکستانی میں چلنے والی انٹرنیشنل غیر رجسٹرڈ این پاک یو ایس ایلیومینائی نیٹ ورک کو فوری طور پر بین کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت سماجی رہنما چیرمین ہیومین رائٹس مومنٹ محمد ناصر اقبال اور فاونڈر ایل ایس سی پی نیشنل تھنک ٹینک مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ نے کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ محمد ناصر اقبال خان نے کہاکہ امریکہ پاکستان کا فطری اور بد ترین دشمن ہے جو کئی دہائیوں سے زر اور زور کی بنیاد پر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ یہ کھبی زبردستی پاکستان کو اپنی جنگ میں جھونک دیتا ہے اورکھبی پڑے لکھےنوجوانوں کو زر دےکر اپنے مذموم مقاصد کے کیے استعمال کرتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان فوری تحقیقات کا حکم کہ امریکی آئی این جی او آڑ میں فنڈنگ کے مقاصد کیا ہیں۔ یہ پیشہ کہاں سےاور کن مقاصد کے کیے استعمال ہورہا ہے۔ مخدوم وسیم قریشی نے امریکن آئی این جی او نےملک بھر میں تیرہ چپیٹر تشکیل دے کر تقریبا پچیس ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ضمیر کی قمیت لگاتے ہوۓ انہیں سی پیک سمیت پاکستان کے مختلف قومی نوعیت کےمنصوبوں کو بلڈوز کرنے کے لیےہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاریا ہے۔ آزاد عدلیہ سمیت حساس ریاستی ادارے امریکی این جی اوکی منفی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں اور انکے ذریعے نوجوانوں کو میں تقیسم کی رقوم کو بذریعہ سٹیٹ بینک اور ایف بی آر تحقیتات کروا لی گئی رقوم پاکستان ریاست اپنےقبضہ میں لے تاکہ یہ فتنہ اپنی موت آپ مر جاۓ۔ اس موقعہ پر انسانی حقوق کے رہنما میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کےغیور نوجوان ضمیر فروش نہیں ہیں وہ مادر وطن کی حرمت اور سالمیت کے مرنا اور مارنا جانتے ہیں اور وہ چند ٹکوں کے لیے اپنی ریاست پر مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مظاہرے میں وکلاء ٗ طلباء ٗ تاجر ٗ سیاست دانوں ٗ اور سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ جبکہ سلمان پرویز ٗ ممتاز اعوان ٗ ناصر چوہان ایڈوکیٹ ٗ محمد شاہد محمود ٗ رئیس امیر اویس شیخ ٗ ایڈوکیٹ آصف شاکر ٗ ایڈوکیٹ قاضی اویس ٗ بیرسٹر سعید ناگرہ ٗ منصف اعوان ٗ ریحان محمود ایڈوکیٹ ٗ امیدوار ہائیکورٹ بار صدر خادم قیصر اور دیگر کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری طور سوئوموٹو لینےکا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں