197

المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے یتیم و مستحق ننھے بچوں میں ”ونٹر گفٹ“ کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے یتیم و مستحق ننھے بچوں میں ”ونٹر گفٹ“ کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مشیر وزیر انسانی حقوق پنجاب سمیرا بتول، ممبر قومی اسمبلی وحید عالم، ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ نصرت، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ماجد ظہور، ممبر صوبائی اسمبلی میاں مرغوب، مسﺅل المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان جنید الرحمن، معروف کالم ناگارحافظ شفیق الرحمن و دیگرسیاسی، سماجی وادبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ہمدرد سینٹر لٹن روڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر سکولوں و دیگر تعلیمی اداروں کے سینکڑوں یتیم و مستحق ننھے بچوں میں ”ونٹر گفٹ“ تقسیم کئے گئے۔ جس میں بچوں کوجرسی، ٹوپی، جرابیں ودیگر گرم ملبوسات اور سٹیشنری کا سامان مہیا کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں خدمت ہی سب سے بہترین کام اور عبادت ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت و اعانت کا بہت اجر وثواب ہے۔ سردی تو سبھی کو لگتی ہے۔ مگر معاشرے میں اس بات کااحساس کم لوگوں کو ہی ہوتا ہے۔ جب تک یہ احساس زندہ ہے، تب تک انسانیت زندہ ہے۔ہمارے معاشرے میں بہت سے غریب و یتیم بچے مالی وسائل نا ہونے کے سبب اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔جن کا سدباب کیا جانا ضروری ہے۔حکومت کو چائیے کہ وہ ان بچوں کی کفالت کا ذمہ لے۔جو افرادا ور تنظیمیں ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں ہیں، وہ داد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر مسﺅل المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان جنید الرحمن کا کہنا تھا کہ کہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں ایسے ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جس کے پاس شدید سردی میں پہننے کیلئے گرم ملبوسات میسر نہیں ہیں۔ مگر وہ مجبور اور لاچاری کی حالت میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں ہیں۔ المحمدیہ روضہ سوسائٹی نے ملک بھرمیں ”ننھے مددگار“ کے عنوان سے ایسے رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دی ہے جو ملک کے مختلف اضلاع کے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے مستحق طلبا میں ”ونٹر پیکج“ تقسیم کریں گے۔ جس میں طلبا کو جرسی، ٹوپی، جرابیں ودیگر گرم ملبوسات سمیت سٹیشنری کا سامان فراہم کیا جائے گا۔ المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے یہ ”ننھے مددگار“ ناصرف سردیوں میں ، بلکہ سالہا سال مستحق طلبا میں مختلف پیکجز تقسیم کیا کریں گے۔ جنید الرحمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ونٹر گفٹ کے بعد المحمدیہ روضہ سوسائٹی مستحق ننھے بچوں کیلئے ”ایجوکیشنل گفٹ“ کا اہتمام کرئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس افتتاحی تقریب کے بعد یہ پیکج ملک بھر کے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی زیر تعلیم مستحق اور غریب ننھے بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔مشیر وزیر انسانی حقوق پنجاب سمیرا بتول ودیگر مقررین نے المحمدیہ روضہ سوسائٹی کی اس کاوش کو خوب سرایا اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں