63

پاکپتن تھانہ صدر کا رشوت خورتفتیشی آفیسر ملزمان سے ساز باز مدعی رل گئے ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

پاکپتن(بیورورپورٹ)بونگہ حیات کے نواحی گاوں چک نمبر46/ایس پی کارہائشی زکریا ولداسحاق تاریخ پیشی سے واپس گھرآرہا تھا کہ ملزمان ناصرمحمدعمرمحمدعمران قوم موچی ساکنان گلاں والہ 2.ایس .پی بمعہ دوکس نامعلوم نے پل راکھ کے قریب روک کر سرعام تشددکانشانہ بنایا اور مبلغ باون ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر پاکپتن کے جاوید یٰسین asiنے ملزمان سے سازباز ہوکراصل وقوعہ کی بجائے دفعہ 506/148/149/کی 565/18ایف آئی آر درج کرکے دے دی اور 9000روپے رشوت بھی لی جس کی انکوائری ڈی ایس پی صدر سعیدانورکررہے ہیں لیکن وہ دفترکے چکرلگالگاکرتھک چکے ہیں کوئی ریلیف نہیں ملا مضروب کے بھائی محمدرزاق نے اب اینٹی کرپشن ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمودکو درخواست دی ہے اور انصاف کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں