127

منکرین ختم نبوت کے فتنے کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی تعاقب کی بھی اشد ضرورت ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ منکرین ختم نبوت کے فتنے کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی تعاقب کی بھی اشد ضرورت ہے ، عقیدہ ختم نبوت قرآن وحدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی تاریخ رقم ہے اور یہ تاریخ خونِ شہیداں سے لکھی گئی ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد بلال کچاجیل روڈ لاہور ،سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد عمر فاروق رحمن پورہ سیالکوٹ ،مولاناتنویر الحسن نے جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ لاہور،قاری محمد قاسم بلوچ نے جامع مسجد قطب احاطہ مول چند لاہور اور مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد اشرف علی ہجویری لاہورمیں”پیغام ختم نبوت “کے سلسلہ میں خطبات جمعة المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیوں کی تاریخ اسلام اور ملک وملت کے خلاف ریشہ دوانیوں سے بھری پڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ دورِحکومت میں بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے خطرناک کام ہورہاہے اوراس حوالے سے قادیانی لابی اورملک دشمن عناصر زیادہ سرگرم ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ عالمی استعماراپنے گماشتوںکے ذریعے وطن عزیز پاکستان میں عدم استحکام کو آگے بڑھا رہاہے جبکہ پاکستانی سیاستدان اورحکمران سیاسی انتہاپسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سید محمدکفیل بخاری نے کہاکہ سرمایہ پرستوں اورجاگیرداروں نے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے روپ میں ملک کوجی بھر کے لوٹا انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر کسی طرح بھی ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات کو پس پشت ڈالنے کے لیے درپردہ سازشیں ہورہی ہیں جن کو طشت ازبام کر نا محب وطن حلقو ں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے مرکزی میڈیا سیل کی تربیتی ورکشاپ ہفتہ اور اتوار کو مرکزی دفتر نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں منعقد ہورہی ہے جبکہ سید محمد کفیل بخاری اتوار کو بعد نماز مغرب مرکزی دفتر میں درس قرآن پاک کی ماہانہ نشست سے خطاب کریںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں