224

ساہیوال میں بسنت دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی،شہری دن بھر پریشان،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال( بیورورپورٹ ) شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی،شہری دن بھر پریشان میں مبتلا رہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں عارف والا روڈ،وحدت کالونی,ڈسپینسری روڈ,فیصل کالونی,9/135،9/90ایل ، فرید ٹاون,باہر والا اڈہ,پیپلز کالونی,پاکپتن روڈ,جی ٹی روڈ،لکڑ منڈی,طارق بن زیادکالونی,اولڈ ہڑپہ روڈ و دیگر علاقوں میں بسنت دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی ۔اس دو ران نو جوان و بچے کٹی ہوئی پتنگوں کو لوٹنے کے لئے گاڑیوں کی پرواہ کئے بغیر جی ٹی روڈ پر آ گئے اور دن بھر پتنگیں پکڑنے میں مصروف رہے منچلے گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے رہے اس دو ران لاﺅڈ سپیکر کا استعمال بھی دیکھنے میں آیا ۔دو سری طرف پتنگ بازی کی وجہ سے گھروں کی چھتوں پر خواتین و بچوں کا جانا مشکل ہو گیا ۔پتنگ بازی کی وجہ سے والدین بچوں کو باہر جانے سے روکتے رہے تا کہ جانی نقصان سے بچا جا ئے ۔

پاکپتن رانامحمدیحییٰ فاروقی صدر ڈاکٹرگلزار احمدجنرل سیکرٹری منتخب
پاکپتن (رانامحمدیحییٰ)آل پاکستان میڈیاکونسل پاکپتن الیکشن – 2019-20-رانامحمدیحییٰ فاروقی صدر ڈاکٹرگلزار احمدجنرل سیکرٹری منتخب ڈاکٹرمحمدحسین سکھیراسینئرنائب صدرمقبول احمدوٹونائب صدرحکیم محمدسلیم مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعابدعلی بھٹی انفارمیشن سیکرٹری پیرمحمدشاہ چشتی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمدرمضان پریس سیکرٹری محمدزمان جوئیہ ڈپٹی پریس سیکرٹری مہرواجدعلی سیال جوائنٹ سیکرٹری رائے محمداصغرڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سفارش علی فنانس سیکرٹری اللہ دتہ کوارڈینیٹرمحمدسلیم کھوکھرڈپٹی کوارڈینیٹرسلیم حیدر اسسٹنٹ کوارڈینیٹرچوہدری عبدالغفارگجرمیڈیاکوارڈینیٹرمحمدشفیق ڈپٹی میڈیاکوارڈینیٹراورمحمدافضال اعوان کو اسسٹنٹ میڈیاکوارڈینیٹر منتخب کیا گیا ۔

ساہیوال( بیورورپورٹ )اینٹی کر پشن ساہیوال کی کاروائی ،1لاکھ 4ہزار2سو 50رو پے خزانہ سرکار میں جمع۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ کاشف محمد علی کی ہدایت پرعامر سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اوکاڑہ کی انکوائری نمبر 511/18میں لاکھ 4ہزار2سو 50رو پے دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے نادہندگان سے کنورژن فیس کی مد میں ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا ئے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کمیر کے اساتذہ وسٹاف کا آج پرنسپل کے ہتک آ میز رویہ کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کمیر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے ساتذہ وسٹاف نے مشترکہ طور پرچند روز قبل سکول کے پرنسپل کے خلاف ایک درخواست متعلقہ اداروں کو ارسال کی تھیں جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ سکول کے پرنسپل کا اساتذہ سے نہ صرف ہتک آ میز رویہ ہے بلکہ طلباءکے سامنے اساتذہ کی تذلیل کر تے ہیں، سکول ٹائم میں موجود فی میل اساتذہ کو روم میں بٹھا کر خوش گپوں میں وقت گزارتے ہیں ،جس سے سکول کا ماحول اور ڈسپلن تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں پر بہت برا تاثر جارہا ہے بتا یا گیا ہے کہ دو دن قبل ڈی سی آفس سے انکوائری کے لئے ایک بندے کو بھیجا گیا جس نے اساتذہ و سٹاف کا موقف لیا اور اکثریت نے پر نسپل کے خلاف بیان دئےے جبکہ اساتذہ و سٹاف کا کہنا کہ ابھی تک ہمارے مسئلہ کا حل نہیں کیا گیا اور ہم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر پرنسپل کے خلاف احتجاج کریں گے اور ہمارا احتجاج صرف پر نسپل کے خلاف ہو گا اس سے بچوں کی تعلیم کا نقصان نہیں ہو گا۔

ساہیوال( بیورورپورٹ )ٹریفک پو لیس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی واک۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدائیت اور ڈی ایس پی ٹریفک پیرریاض احمد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ کی جانب سے چیچہ وطنی میں سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ حماد احمد اور سول سوسائیٹی کے ممبران کے علاوہ ڈرائیور، کنڈیکٹرز اور شہریوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔واک کامقصد حادثات سے بچاو کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینا ہے اور روڈ سیفٹی باریشعور اجاگر کرنا ہے۔

ساہیوال( بیورورپورٹ ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے طلبا و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کے لئے اپنے اپنے تعلیمی شعبوں میں مہارت حاصل کریں،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی درست رہنمائی کی جائے اور انہیں اعلی تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں-انہو ں نے یہ بات کامسیٹ یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے دورے کے دوران فکیلٹی ممبران ،طلبا و طالبات اور ای روز گار سنٹر میں زیر تربیت نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت اور ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے-انہوں نے بے روز گار نوجوانوں کو ای سنٹر میں تربیت فراہم کر کے عالمی مارکیٹ سے خود روز گار کمانے کے قابل بنانے کے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں ای کامرس ہی بے روز گار ی کا واحد حل ہے ا ور یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں مہارت حاصل کریں جن کی مستقبل میں زیادہ مانگ ہے -انہوں نے خطے میں طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر کامسیٹ یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے نمایاں کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مقامی نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے -اس سے پہلے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ ساہیوال کیمپس 21شعبوں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہاہے جہاںزیر تعلیم 48طلبا و طالبات سکالر شپس پر پڑھ رہے ہیں ،جن میں دانش سکولوں سے آنے والے 56بچے بھی شامل ہیں -انہو ںنے بتایا کہ ای روز گار سنٹر سے 4بیچ تربیت مکمل کر چکے ہیں جنہیں 3ماہ ای کامرس کی تربیت مفت فراہم کی جاتی ہے تا کہ وہ خود روز گار کما سکیں -اس سے پہلے کمشنر عار ف انور بلوچ نے کامسیٹ میں قائم منٹگمری میوزیم دیکھا اور وہاں رکھی گئی ہڑپہ تہذیب کی اشیاءمیں گہری دلچسپی لی ،ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے میوزیم میں رکھی گئی مختلف اشیاءکے بارے میں تاریخی حوالوں سے بریفنگ دی اور بتایا کہ کامسیٹ مقامی تاریخی تہذیب کو محفوظ کرنے اور اسے دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے –

ساہیوال( بیورورپورٹ )محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ہر شہری کی شکایت توجہ و تحمل مزاجی سے سنی جائے تاکہ شہریوںکو احساس تحفظ ملے ۔جان و مال کا تحفظ اور عزت عوام کا پولیس پر اولین حق ہے۔لہذا عوام کو عزت و احترام دیںتاکہ پولیس او ر سول سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءنے اپنے آفس کے شکایت سنٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے اپنی شکایات کے سلسلے میں درخواستیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمد علی ضیا ءکو پیش کیں جن کے بارے میںانہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس ہر وقت شہریوںکی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کو بہترسے بہتر سروسز فراہم کی جاری ہیں تاکہ شہریوںکوانصاف کی بروقت فراہمی آسان ہو سکے۔ انہوں نے کہا روزمرہ کی بنیاد پر شکایت سیل میں عوام کے مسائل سن کران کاازالہ کیاجارہا ہے۔ کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے عوام دوست منصوبے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ اوپن ڈور پالیسی کی آئینہ دار ہیں۔

ساہیوال( بیورورپورٹ ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام ضلع بھر کے پیرا میڈکس نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ریلی نکالی جس کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر بشارت رسول گجر اور سیکرٹری شاہد حسین ترمذی نے کی۔ریلی پیرا میڈیکل سکول سے شروع ہوکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ختم ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید شاہد حسین ترمذی ‘فیاض احمد ‘ نجف شاہ ‘ملک مرتضیٰ ڈھکو ‘ریحان سعید اور رانا شاہد اسلام نے کہاکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا قیام جلد عمل میں لایاجائے پیر امیڈیکل سٹاف کو رسک الاﺅنس اورپیر ا میڈیکل سٹوڈنٹ کودوران تعلیم وظیفہ دیاجائے۔ کنٹریکٹ پر تعینات پیرا میڈکس کو ریگولر کیاجائے ۔ کوالیفائیڈ پیرا میڈکس کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی انتقامی کارروائیاں بندکی جائیں۔ عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 4سالہ تجربہ کے حامل کوالیفائیڈ ڈسپنسر کو ڈرگ سےل لائسنس جاری کئے جائیں ۔ اپ گریڈےشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساہیوال اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پیرا میڈکس کو اپ گریڈ کیاجائے اور تاخیری حربے ختم کئے جائیں۔ مقررین نے صوبے بھرکے پیر امیڈکس میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کےلئے ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمدکامطالبہ کیا اورکہاکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر اگلے مرحلہ میں ہڑتال ودھرنے کے پروگرام کا اعلان کیاجائے گا۔

ساہیوال( بیورورپورٹ )گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے دفتری امور لیباریٹری اٹینڈنٹ کے سپرد،لیباریٹری اٹینڈنٹ ثناءاللہ نے لاکھوں ہڑپ کرلئے،غیر قانونی طور پر بی ایس کیمسٹری کی فیس کے ساتھ اپنا ٹیکس بھی وصول کرنا شروع کردیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین فتح شیر روڈ ساہیوال کے تمام دفتری امور کالج انتظامیہ نے ملی بھگت سے ثناءللہ نامی لیبارٹری اٹینڈنٹ کے حوالے کرکے فری ہینڈ دے دیا ہے جوسرکاری فیسوں کے ساتھ اپنا ٹیکس بھی وصول کررہاہے۔کالج میںزیرتعلیم طالبات کے بی ایس کیمسٹری کے تیسرے اورپانچویںسمیسٹرکے داخلے جارہے ہیںجس کی سرکاری فیس تین ہزار روپے ہے جبکہ لیبارٹری اٹینڈنٹ ثناءاللہ 3200سے3300روپے فی کس وصول کررہا ہے ۔کالج میں طالبات کی تعداد400 کے قریب بتائی جاتی ہے۔متاثرہ طالبات کا کہنا ہے اگر کسی طالبہ کے والدین اضافی فیس کے متعلق پوچھیں تو لیبارٹری اٹینڈنٹ ثناءاللہ بدتمیزی کرتا ہے اور داخلہ نہ بھیجنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس پر والدین مجبوراً بلیک میل ہوکر اضافی فیس دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔لیبارٹری اٹینڈنٹ پہلے چھٹے اور آٹھویں سمیسٹر کے داخلے کے دوران بھی اضافی فیس وصول کرچکاہے ۔جبکہ یہ ڈیوٹی کلرکس کی ہے جو کالج انتظامیہ کی ملی بھگت سے لیبارٹری اٹینڈنٹ ثناءاللہ کو سونپ دی گئی ہے۔لیبارٹری اٹینڈنٹ ثناءاللہ نے بتایاکہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دیں گے۔انہیں پرنسپل نے منع کررکھا ہے۔طالبات اوروالدین نے کمشنر ساہیوال سے فی الفور اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ساہیوال( بیورورپورٹ )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر انتظام گورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول میں ڈسٹرکٹ لیول پر سیکنڈری سکولز کے درمیان ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام مختلف قسم کی 16گیمز منعقد کروائی گئیں جس میں ساہیوال ڈسٹرکٹ مختلف سیکنڈری سکولز نے شرکت کی ان گیمز میں مختلف سکولز نے پوزیشنز لیں ہیں۔پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی میاں ذوالفقارعلی تھے جبکہ مہمان اعزاز میںتعلیمی بورڈ ساہیوال کے چیئرمی ڈاکٹر ذوالفقارعلی ثاقب،میاں احسان اورکنٹرولرامتحانات ڈاکٹرفداحسین شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی میاں ذوالفقارعلی نے کہاکہ کھیل نوجوان نسل کیلئے بہت ضروری ہے ۔کھیل سے ناصرف جسم تروتازہ وتوانارہتاہے بلکہ انسان بہت سی منفی سرگرمیوں سے بھی بچارہتاہے۔کھیل سے ہارجیت کا جذبہ پیداہوتاہے جوایک کامیاب شخصیت بنانے میں مددگارہے ۔اس موقع پرمہمانوں نے پوزیشن لینے والے سیکنڈری سکولز کے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں