36

وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )وزیراعظم عمران خان نے این آر او ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں