75

پاک بلاگرز فورم ، مقابلہ برائے مضمون نویسی بعنوان بسلسلہ یوم کشمیر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )پاک بلاگرز فورم کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے مقابلہ برائے مضمون نویسی بعنوان بسلسلہ یوم کشمیر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔پہلی پوزیشن لاہور سے شاہ بانو ,دوسری گوجرانوالہ سے نعمان علی ہاشم اور تیسری پوزیشن مسقط سے اسد عباس خان نے حاصل کی .فی زمانہ جدید ذرائع ابلاغ کے میسر ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں لکھنے کی مہارت کا فقدان پایا جاتا ہے۔ تحریری صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے پاک بلاگرز فورم کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج اور یونیورسٹی سطح کے طلباء,اوور سیز پاکستانیوں اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تین عنوانات کے ساتھ یہ مقابلہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طور پر اجاگر کرنے کا باعث بھی بنا۔ تمام تحاریر کو آن لائن شائع کیا گیا اور ججز کے فیصلے کے ساتھ ساتھ تحاریر کی آن لائن پسندیدگی کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔ پاک بلاگرز فورم کی انتظامیہ اس علمی اور تخلیقی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد مستحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں