61

کراچی: سائٹ ایریا کی کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

کراچی (پاکستان اپ ڈیٹس ) کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں روئی کے گودام میں خوفناک آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا، حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں گزشتہ رات 8 بجے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہ پایا جا سکا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچیں لیکن شدت اتنی تھی کہ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دینا پڑا، تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید بے قابو ہوتی گئی۔ جس کے بعد شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے۔فائر بریگیڈ اور پاکستان نیوی کی 15 گاڑیاں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے میں مگن ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث گودام کے ایک حصے کی چھت بھی منہدم ہوگئی۔ واقعے میں بھاری مالیت کی روئی اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گودام میں تین اطراف سے آگ بجھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں