85

آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں