90

بو ل نیٹ ورک میں کام کرنے والے سینکڑوں صحافیو ں کا روز گار خطرے میں پڑ گیا:لاہور پریس کلب

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس ) لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، خزانچی احسان شوکت اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنی مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بول نیوز کے سربراہ شعیب شیخ کی گرفتاری کی وجہ سے بو ل نیٹ ورک میں کام کرنے والے سینکڑوں صحافیو ں کا روز گار خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ لاہور پریس کلب اس عمل کی شدید مذمت کر تاہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ صحافیوں کے حقو ق کےلئے ہر سطح پرجدو جہد کےلئے تیار ہے ۔سینکڑوں صحافیوں کے معاشی قتل عام کی راہ ہموار کر نے اور میڈیا انڈسٹری میں غیر یقینی کی فضا پیدا کرنے والا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں ۔لاہور پریس کلب نے ہر موقع پر صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اوراسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بول نیٹ ورک سے منسلک صحافیوں کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں