133

آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان

ریاض / رملہ(پاکستان اپ ڈیٹس ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں