277

امام کعبہ نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دورزہ آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس نے قبول کرلی ہے۔ پروفیسر ساجد میر

لاہور ( پاکستان اپ ڈیٹس ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے امام کعبہ8مارچ کو پاکستان آرہے ہیں۔ انہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دورزہ آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس منعقدہ کا لا شاہ کاکو میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ امام کعبہ9 مارچ کا خطبہ جمعہ اہل حدیث کانفرنس میں ارشاد فرمائیں گے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کے سلسلے میں اہل حدیث یوتھ فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اس کانفرنس میں سعودی عرب، برطانیہ، بھارت ، کویت، مالدیپ، فلسطین،افغانستان سے وفود شریک ہو رہے ہیں ۔یہ کانفرنس ملک میں نفاذ اسلام، استحکام پاکستان اور تحفظ ختم نبوت کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید وسنت شریک ہو رہے ہیں ۔دریں اثنا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ہر قسم کی ساز ش کا مقابلہ کریں گے ۔ سیاسی اور جمہوری جماعتوں کے پر کاٹنے کا عمل افسوس ناک ہے ۔سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو آﺅٹ کرنے کی منصوبہ بندی ایک عرصے سے ہورہی تھی۔قانون کا ڈنڈا ہمیشہ سیاست دانوں پر چلا۔ قانون کو توڑنے والی آمرانہ قوتوں کے سامنے کبھی نہیں چلا ۔کرپشن بہت بری چیز ہے مگر مینڈیٹ چرانا اس سے بھی بری چیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دینی اقدار کے تحفظ کے لیے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم کو فعال بنانا چاہتے ہیں ۔ اس کا تنظیمی ڈھانچہ جلد مکمل ہو جائے گا ۔ سینٹ کے الیکشن کے بعد اسکا اجلاس کا امکان ہے۔ جس میں عہدیدارو ں کا چناﺅ ہو گا ۔ بعض جماعتوں کی سینٹ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے اجلاس تاخیر کا شکار ہے ۔قائدین کے درمیان اختلاف کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔اجلاس سے ناظم کانفرنس مولانا عبدالرشید حجازی، اہل حدیث یوتھ فورس کے صدر فیصل افضل شیخ، سیکرٹری عامر صدیقی، رانا محمد شفیق خاں پسروری،مولانا نعیم بٹ، مولانا ریاض الرحمن یزدانی سمیت دیگر راہنماﺅں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں