313

ملی مسلم لیگ 2018ءکے انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی: سیف اللہ خالد

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ 2018ءکے انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے گا۔ نظریہ پاکستان اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے سب کو متحد کریں گے۔ ہماری عدالتیں آزاد ہیں حکمران انکا احترام کریں اور عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کریں۔ ہمیں سیاست سے باہر رکھنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خدمت انسانی ہمارے منشور کا حصہ ہے‘ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے‘ اس بت کو توڑنا ہو گا۔ اتحادویکجہتی کا ماحول پید ا کرنے سے ہی بیرونی سازشوں سے بچا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے۔وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے دوچار کیا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ جیسے اداروں سے عقیدہ ختم نبوت پر وارکئے جارہے ہیں۔ بیرونی دباﺅ پر نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ محب وطن جماعتوں کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم سیاست میں نظریہ پاکستان پر سب کو ایک کرنے آئے ہیں۔غریب مجبور لوگ چوکوں، چوراہوںاورپریس کلبوں کے سامنے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ ہاتھوں میں لیے بیٹھے ہوتے ہیں ہم ایسے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔صاحب ثروت لوگوں کے ساتھ ملکر غربت ختم کرینگے۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ لیکشن 2018ءمیں ملی مسلم لیگ بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں