110

قیدیوں کا معاملہ اٹھاکر عمران قوم کے دل جیتے ہیں ،مفتی محمدنعیم

کراچی(پاکستان اپ ڈیٹس )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ سعودیہ عرب میں قید 2107افراد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھاکر عمران نے قوم کے دل جیتے ہیں ،قیدیوں کی رہائی ، کھربوں کی سرمایہ کاری کے معاہدے سعودی عرب کی دوستی کا بہترین تحفہ ہے ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کاتعلق ایک قالب دو جانوں کا ہے دونوں ہی ممالک روز اول سے ایک دوسرے کی مشکل کے ساتھی رہے ہیں شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ انتہائی پریشن اور اذیت ناک حالات سے دو چار تھے اس معاملے کو اٹھا کر ثابت کردیا کہ عمران اس قوم کے مخلص حکمران ہیںکہ انہوں نے ایک شفیق حکمران کی طرح قیدی پاکستانیوں کی فکر کی اور انتہائی اہم موقع پر بروقت ان کو یاد رکھاجس پر 2107پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا ، انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک میں بیٹھے پاکستانیوں کو یہ امید جاگی ہے کہ اب ماضی کی طرح ان کی مشکلات کو حکومت نظر انداز نہیں کرے گی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودیہ باہم اتحاد سے عالم اسلام کو بھر پور فائدہ ہوگا، دونوں ممالک قائدانہ رول ادا کرتے ہوئے حرمین شریفین اور پاکستان کیخلاف ہونے والی عالمی سطح کی سازشوں کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں