138

سعودی ولی عہد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ(پاکستان اپ ڈیٹس) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر صبح چین پہنچ گئے۔اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین میں مشاورتی اور سیاسی کونسل کے نائب سربراہ خی لی وانگ، چین میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الماضی، سعودی عرب میں چین کے سفیر ہوا شین اور دیگر کئی عہدے داروں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔اس سے قبل سعودی ولی عہد بھارت کے دورے پر گئے تھے۔ بھارت سے روانہ ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کیے گئے ایک پیغام میں سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں