39

کلبھوش کیس؛ بھارتی وکلا کے دلائل میں ان کا دوغلا پن عیاں ہے، پاکستانی وکیل

دی ہیگ(پاکستان اپ ڈیٹس ) کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں دئیے، بھارتی وکلا کے دلائل سے ان کا دوغلا پن عیاں ہورہا ہے۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کیس کی سماعت چوتھے روز جاری ہے اور گزشتہ روز بھارتی وکلا کے دلائل کے جواب الجواب میں پاکستان کی جانب سے وکیل خاور قریشی نے دلائل دے رہے ہیں۔خاور قریشی نے عالمی عدالت انصاف میں حتمی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا عدالت میں رویہ غیرسنجیدہ رہا، بھارت نے عدالت میں ادھوری دستاویزات جمع کرائیں اور بھارتی وکلا نے اپنے دلائل کے ذریعے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بھارتی دلائل میں اس کا دوغلا پن عیاں ہے۔پاکستانی وکیل نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سوالوں کے جوابات ابھی تک نہیں دئیے اور میرے دلائل کی زبان پر بے بنیاد اعتراضات کرتا رہا، بھارت کی کلبھوشن کے اغواء کی کہانی افسانوی ہے، بھارت کو کلبھوشن کے لیے ویانا کنوشن کے تحت ریلیف دینا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی، 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور آج 21 فروری کو پاکستانی وکلا بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دے رہے ہیں جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت کی جانب سے فیصلہ تین سے چار ماہ تک سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں