216

جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کی بھرمار ‘تجاوزات کے باعث ٹریفک جام رہنے لگی۔۔۔ ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے) جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کی بھرمار ‘تجاوزات کے باعث ٹریفک جام رہنے لگی‘ دوکانداروں نے پختہ تھڑے بناکر آدھی سے زائد سڑک گھیر رکھی ہے‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک سے مزدورپلی تک دکانداروںنے پختہ تھڑے بناکر تجاوزات کررکھا ہے جس کے باعث سڑک سکڑ گئی ہے اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ تجاوزات کے باعث بازارآنے جانے والے شہریوںکوشد ید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔ دوکانداروںنے دوکانوںکے سامنے سیوریج نالی سے کئی فٹ آگے پختہ تھڑے بنا رکھے ہیں اور متعدد دوکانداروںنے ریڑھیاں اور سٹالز لگا رکھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن عملہ چمک کے عوض خاموش ہے ۔ انہوںنے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنراور میئرساہیوال سے جوگی چوک سے مزدورپلی تک پختہ تھڑوں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیاہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ ملک کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم تقاضا ہے جس کے لئے اچھے تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے -نجی شعبے میں قائم اعلی تعلیمی ادارے نوجو ان نسل کی بہترین تربیت کرکے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جس کو سراہا جانا چاہیے -انہو ںنے یہ بات پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بورڈ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -تقریب میں ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران شاہ ،چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس ،چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال ،ڈی پی او عاطف اکرام ،کالج پرنسپل محمد توصیف ،ساہیوال چیمبر کے بانی صدر چوہدری صفدر رشید، ،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ طلبا و طالبات کی بہتر تربیت میں اساتذہ کا اہم کردار کیونکہ وہ بچوں کو کانٹوں بھری دنیا میں سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں او رانہیں مستقبل کی ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل بناتے ہیں -انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان کی اعلی نصابی و ہم نصابی کارکردگی پر انعام دے کر حوصلہ افزائی کرنا بھی انتہائی ضروری ہے جس سے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے -انہو ںنے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے انٹرمیڈیٹ کے فیڈرل بوڈر امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے اساتذہ کی بھر پور حوصلہ افزائی سے مزید محنت کرتے ہوئے سی ایس ایس کے امتحان میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی -انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں تا کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی توقعات پر پورا اتر سکیں -کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں تا کہ کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے -ان میں وزیر اعلی انڈومنٹ فنڈ ،خصوصی طور پر قابل ذکر ہے اس کے علاوہ ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپس کی فراہمی،پوزیشن ہولڈرز کی یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کے دورے اور تقریر و مضمون نویسی کے مقابلوں میں جیتے والوں کو انعامات دیئے جارہے ہیں -تقریب میں پنجاب کالج کے زیر اہتمام سٹار آف ساہیوال کو جیتنے والی گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی طالبہ ندا سراج کو 20ہزار روپے نقدجبکہ ساہیوال بورڈ میں کامرس گروپ میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر کالج کی طالبہ اقصی احمد کو مہران گاڑی کا تحفہ دیا گیا -اس کے علاوہ بلال انور اور محمد ارسلان کو موٹر سائیکل انعام میں دیئے گئے –

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،24مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام کی ہدایت پرگزشتہ ہفتہ کے دوران ناجائز اسلحہ ومنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران نا جائز اسلحہ کے کل15 کیسز رجسٹر ہوئے جس میں ملزمان کے قبضہ سے کل 14 پسٹل اور ایک را ئفل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاوُن کے نتیجے میں کل 9کیسز منشیات کے درج ہوئے جس میں 163 لیٹر شراب اور 2625 گرام چرس ملزمان کے قبضہ سے برآمد کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او محمد عاطف اکرام نے ایس ڈی پی او سرکلز وایس ایچ اوز کو ھدائت جاری کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائی جائےاور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ ) حوالدار کی بیوی کی سکول سے لڑکی اغواءکی کوشش،مزاحمت پر دھمکیاں،پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول جہازگراو¿نڈ عارفہ امین کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت شبانہ تسنیم نامی عورت رول نمبر سلپ لینے کے بہانے سکول آئی اورسکول طالبہ کو بغیر اجازت زبردستی اپنے ساتھ لیجانے لگی توگیٹ کیپر نے روک کر واپس میرے پاس بھیج دیا جس سے لڑکی کے ساتھ رشتہ پوچھا تو اس نے کہاکہ کوئی رشتہ نہیںاورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اسی دوران سکول انتظامیہ نے ریسکیو15کواطلاع کردی پولیس نے حوالدارکی بیوی شبانہ تسنیم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ ) پاکستان کی بقا اور سلامتی اےٹمی اثاثہ جات کی حفاظت ہماری اولےن تر جےح ہے حکمران بے کاری بن چکے ہےں راءکے اےجنٹ ملک پاکستان کو بر داشت نہےں کر رہے کشمےر کا پانی پاکستان لائےں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لےگ کے سر براہ ڈاکٹر سےف اللہ خالد نے جی ٹی روڈ پر ایک نجی مار کی میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لےگ الےکشن کمےشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہو نے کے بعد پاکستان مےں غرےب عوام کی بہتری کے لئے کام کرے گی ہمارا مقصد پاکستان کے اداروں کا تحفظ ملکی سالمےت نظرےہ پاکستان جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعمےر کے مطابق ہو جس مےں قومی وقار کو مجروح نہےں ہونے دےں گے ۔اندرونی بےرونی مسائل پاکستان کو دےمک کی طرح چاٹ رہے ہےں کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے صدر ممنون حسےن نے ےو ۔ اےن۔اے اقوام متحدہ کے ہر فےصلے کو تسلےم کرےں گے ےہ پاکستان کی خارجہ پالےسی کو کمزور کر نے کا بےان جاری کےا ہے اور ےہ آئےن دستور اور پاکستان پر حملہ تصور ہوگا اور اس بےان پر انہوں نے شدےد مذمت کی ڈاکٹر سےف اللہ خالد نے مزےد کہا کہ عالمی بد معاش ڈالر کے لالچ مےں راءاور لندن کے اےجنٹ بنے ہےں ۔پاکستان مےں نئے سرے سے ڈےم بنائےں گے اور کشمےر کا پانی ہندوستان سے لے کر پاکستان کے کاشتکاروں کو دےں گے تاکہ ملک کی معےشت مظبوط ہو سکے ۔فر قہ وارےت نے ملک کو بہت نقصان پہنچاےا ہے فر قہ وارےت کا خاتمہ بھی ضروری ہے ۔سی پےک منصوبے کو کامےاب کروانا بھی ہماری ذمہ داری ہے عوام کو مہنگے داموں بجلی دی جا رہی ہے اےجوکےشن سسٹم مےں بھی تبدےلی لائےں گے اور ملک مےں قانون کی حکمرانی ہوگی اور انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، بچی جاں بحق ،خاتون سمیت 2افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارف والا روڈ پر کمیر کے قریب ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں بچی کنیز جاں بحق،سکینہ اور رمضان زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )بجلی کا جھٹکا لگنے سے بچہ جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق فتح شیر کا لونی میں عبدالحمیدکا 7سالہ بچہ واٹر پمپ سے کھیل رہا تھا کہ بجلی کی تار شارٹ ہو نے کی وجہ سے بجلی کا جھٹکا لگا جسے بے ہو شی کی حالت میں اسپتال لا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )ساہیوال کول پاور پلانٹ کو سپلائی کرنے والی کوئلہ ایکپریس کی گاڑیوں کی آمدورفت تا حال معطل ،پلانٹ پر 20دن کا کوئلہ باقی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ کو سپلائی کرنے والی کوئلہ ایکپریس کی گاڑیوں کی آمدورفت تا حال معطل ہے اور مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی خالی ٹرینیں بدستور وہی رکی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پلانٹ میں صرف 20دن کا کوئلہ موجود ہے اس کے بعد اب کوئی نہ پہنچا تو پلانٹ بند ہو نے کا خدشہ ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ ) دو روز قبل نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر نے وا لے نو جوان کی لاش مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق جہاز گرا ﺅنڈ کے 17سالہ شعیب نے نہر لوئر با ری دو آب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی جس کی لاش ریسکیو حکام نے آپریشن کے بعد نہر سے برآمد کر کے ورثاءکے حوالے کر دی ہے بتا یا گیا ہے کہ نو جوان نے گھر وا لوں سے نئی موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا تھا موٹر سائیکل نہ ملنے پر دلبر داشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا دی تھی ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )تیز رفتارموٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نور شاہ کے علاقہ محلہ راجپوت کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موٹر سائیکل پھسلنے سے سڑک پر گر گئے جس کے نتیجہ میں65جی ڈی کا محمد رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خان کمال چوک کے رہائشی ظفر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں