121

ویزے نہ دینے پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والا ایشین اسنوکر ایونٹ منسوخ

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستانی کیوئسٹ کو ویزے نہ دینے پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والا ایشین اسنوکر ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔ٹین ریڈز ایشین اسنوکر ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے میں بنگلور میں شیڈول ہے لیکن ایونٹ کا حصہ 6 پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کرانے پر اب ایونٹ کو ہی ختم کردیا گیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تین دن پہلے تمام فیڈریشنز کو واضح کیا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ویزے دینے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت میں کوئی بھی ایونٹ نہ کروایا جائے اور نہ مستقبل میں میزبانی دی جائے۔ انڈین اسنوکر اینڈ بلیئرڈ کے سیکرٹری سبرامیینم نے ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے مطابق اس ایونٹ میں محمد بلال، بابر مسیح اور حارث طاہر نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی، اس کے ساتھ قطر میں مقیم احمد شیخ بھی پاکستانی نیشنل ہے جب کہ افغانستان کے جس کیوئسٹ نے اس میں شرکت کرنا ہے، اس کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی، اس لیے انہیں ویزے ملنا ایک ایشو تھا جس کے بعد ایشین سنوکر نے یہ ایونٹ منسوخ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں