143

ناپاک حرکات پربھارت ہوش کے ناخن لے،پاکستان کونہ للکارے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ناپاک حرکات پربھارت ہوش کے ناخن لے،بھارت پاکستان کونہ للکارے،پاکستانی افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے ،پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں انتخابات بی جے پی کے سر پر منڈلا رہے ہیں ،بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پرتلاہوا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو کہتاہوں ہمیں مت للکارو، ہمیں بھارت کے مقاصداور عزائم کو سمجھنا ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرے لیکن بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے باعث خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے ،بھارت باربار کہہ رہا ہے پاکستان کو تنہاکر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی ہے،شہداکی قربانیوں سے امن قائم ہوا،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم امن پسندقوم ہیں اورامن سے رہناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ،دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں،ہم نے دہشتگردی کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں ،بھارت کو کہتا ہوں کہ ہمیں مت للکارو، انہوں نے کہا کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،محافظ موجودہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی اورانہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے،اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں