88

ہندوستان کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )ہندوستان کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور مدارس عربیہ کے اساتذہ اور مدرسین پوری قوم کے ہمراہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں،عالمی دنیا ہندوستان کے جنگی جنون کو روکے ، ہندوستانی جارحیت کا پاکستانی فوج اور قوم مکمل جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، یہ بات پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہی گئی ، اجلاس کی صدارت پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ، اجلاس میں جمعیت علماءاسلام ، جمعیت علماءپاکستان ، پاکستان علماءکونسل ، جمعیت علماءامامیہ ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، ختم نبوت فورم، پاکستان تحریک انصاف (علماءونگ )، سنی علماءکونسل ، انٹرنیشنل متحدہ علماءکونسل ، وفاق المساجد پاکستان، جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی ، اہلحدیث یوتھ فورس اور دیگر جماعتوں کے قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا سید یوسف شاہ ، پیر محفوظ مشہدی ، مولانا محمد خان لغاری ، علامہ غلام اکبر ساقی ، علامہ سجاد نقوی ، علامہ محمد حسین اکبر ، مولانا قاسم قاسمی ،مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا نعمان حاشر ،مولانا طاہر عقیل اعوان ، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا سعید احمد عنائت اللہ ، پروفیسر ذاکر الرحمن ، مولانا طارق یزدانی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا نعمان حاشر ، قاری جاوید اختر ، مولانا محمد اشفاق پتافی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے جارحیت کی ہے اور پاکستانی فضائیہ کی طرف سے بھارتی طیاروں کا تعاقب پاکستان کی مسلح افواج کی جارحیت کی خلاف تیاریوں کی واضح دلیل ہے ، رہنماﺅں نے کہا کہ عالمی دنیا کو بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، اسلامی ممالک بھارت کے جارحانہ رویہ کے خلاف پاکستان کی مکمل تائید کریں اور OIC کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں بھارت کی وزیر خارجہ کو بلایا جانا OIC کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، حکومت پاکستان کو برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر موثر احتجاج کرتے ہوئے بھارت کو شرکت سے روکنا چاہیے، رہنماﺅں نے وزیر اعظم عمران خان اور سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پیغام میں کہا کہ کروڑوں علماء، مدارس و مساجد کے طلباء، آئمہ اور خطباءپاک فوج کے رضا کار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیںاور ہندوستانی جارحیت کے سامنے پاک فوج کی قیادت میں سربکف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں