129

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت عروج پر، مزید دوکشمیری نوجوان شہید

سری نگر( پاکستان اپ ڈیٹس )ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وادی بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ دوروزہ ہڑتال کی کال حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں