120

یکہ غنڈ بازار میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں اور سول سوسائٹی کی ریلی

مہمند (نورشاد شباب سے)یکہ غنڈ بازار میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں اور سول سوسائٹی کی ریلی۔ ریلی کے دوران شرکاءنے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کیں۔انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ قبائلی عوام اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مقررین کا ریلی سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق لوئر سب ڈویژن کے علاقہ یکہ غنڈ بازار میں تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔ریلی میں شرکاءنے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ قبائلی عوام اور خاص کر مہمند قبائلی نے ماضی میں بھی پاکستان کی سالمیت اور بقاءکیلئے جانی و مالی قربانی دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ قبائلی عوام کو اسلحہ کی اجازت دی جائے تو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے صرف قبائلی عوام ہی کافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں