135

راجستھان: بھارت کا لڑاکا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

راجھستان(پاکستان اپ ڈیٹس ) راجستھان میں بھارت کا لڑاکا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہے۔ اناڑی بھارتی پائلٹ کے ہاتھوں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں بھارتی مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بھارتی ایروانڈیا ایئر شو 2019 کی ریہرسل کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔ حادثے میں دو پائلٹ جان بچانے میں کامیاب جب کہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں طیاروں کے ملبے تلے آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک پرندہ سے ٹکرایا جس کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں