137

وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کیلئے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس ) وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کیلئے127 ناموں کی فہرست جاری کردی، نیوزکاسٹر عشرت فاطمہ،سابق کپتان وسیم اکرم،گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی، جس میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس، کرکٹریاسرشاہ، گلوکارسجاد علی اورعطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم سٹار بابرہ شریف، ریماخان، مہوش حیات، شبیرجان، افتخارٹھاکر فہرست میں شامل ہیں۔نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ،نجی ٹی وی کے اینکرارشد شریف اورتاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں