127

سعودی شہرابہا پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان کا سعودی فورسزکو خراج تحسین

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی شہرابہا پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار ہے اور حملہ بروقت ناکام بنانے پر سعودی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی شہرابہاپر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مکمل تعاون کرے گا،ترجمان کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں