106

پاک امریکہ تعلقات نئی کروٹ لینے والے ہیں، شاہ محمودقریشی

ملتان(پاکستان اپ ڈیٹس )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امتحان ابھی جاری ہے ختم نہیں ہوا۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن بہت سارے عناصر ایسا نہیں چاہتے۔شاہ محمود کا کہنا تھا ہم پر افغانستان میں امن کیلئے پر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آج ایک ناامیدی میں امید کی ایک کرن دکھائی دے رہی ہے کہ شائد کوئی امن کیلئے کوئی معاہدہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو براہ راست فائدہ ہوگا، افغانستان سے سترہ سال سے جنگ جارہی ہے اگر وہاں امن آگیا تو کاسا ون منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ آج ساوتھ ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ نے خود کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک نئی کروٹ لینے والے ہیں۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا تیسرا پڑوسی ملک ایران ہے، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری ضرورت ہیں، ان کے ساتھ پر امن بارڈر ہونا وقت کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ نے کہا ایران کے 12 میں سے5 پاسداران کو تلاش کرکے واپس بھیج اور دیگر کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں