142

اسلام آباد 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریاں عروج پر، مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستانی افواج کی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز [آئی ایس پی آر] نے 23 مارچ کیلئے نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔ پاکستانی فوج نے اس دفعہ پھر سے یوم پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس مرتبہ 23 مارچ کی پریڈ کا سلوگن ‘ پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔تقریب کے مہمان خصوصی ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد ہونگے۔ جن کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ان سے ملاقات میں پاکستان آمد کی دعوت دی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب، آذربائیجان کے دستے بھی مارچ پاسٹ کریں گے اور اس کے علاوہ ترکی کے ایف 16، چین کے جے 10 طیارے یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ معزز مہمان گرامی میں وزیر دفاع آذربائیجان کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرینی فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں