123

وطن عزیز کے لیے ہم سب متحد ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششں کامیاب نہیں ہونگی۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا نسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جن کو عوام نے موقع دیا انہوں نے لوٹ مار کی۔ لوٹ مار کرنے والوں نے عوام کی زندگی داؤ پر لگا دی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ تاہم لوٹ مار کیساتھ ساتھ ڈومور کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ اب پاکستان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ وطن عزیز کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں