26

نیوزی لینڈ کی فضاؤں میں اللہ اکبرکی گونج، خطبہ جمعے میں مختلف مذاہب کے افراد کا اظہاریکجہتی

کرائسسٹ چرچ(پاکستان اپ ڈیٹس )النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی اورنفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی۔دنیا بھرکے مسلمانوں سے یکجہتی کرتے ہوئے پورے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اورریڈیو پرآج براہ راست اذان نشرکی گئی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں جمعہ کی اذان کے بعد دومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اوردیگروزرا سمیت مختلف مذاہب کے افراد مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پارک میں موجود رہے۔نیوزی لینڈ میں خطبہ جمعہ میں النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ثابت ہوا، نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی، نفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی، ہمارے دل ٹوٹے ہیں لیکن ہم نہیں ٹوٹے، نیوزی لینڈ کوتوڑا نہیں جاسکتا، ہم ایک ہیں اورنیوزی لینڈ کےعوام کا اظہاریکجہتی غیرمعمولی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں