74

پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پرحکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستان پیپلزپارٹی نےنیشنل ایکشن پلان پرحکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفترخارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سےبھاگتے کیوں ہیں،دفترخارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے،پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی توعمران خان کوآنا پڑے گا،نیشنل ایکشن پلان پرحکومت پوری پارلیمنٹ کواعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں