364

پروفیسر خالد حمید پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اقدام ہے، ، ڈاکٹر محمد امین الدین،،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)بہاولپور کے صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر خالد حمید پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت اور قاتلانہ حملے کو افسوسناک اقدام قرار یاد پروفیسر پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کی خبرسن کر بہت دکھ ہوایہ بات ڈاکٹر محمد امین الدین نے ساﺅتھ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف سائینس اینڈ ایجوکیشن(یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور سے الحاق شدہ) میں ہونے والے ایک تعزیتی اجلاس میںکہی جس میںادارہ ہذا کے ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ کے علاوہ پروفیسر محمد انور ،صدام امین (کنٹرولر ایگزامینشن)،یونیورسٹی لیکچرارز میں نعمان حفیظ، جاوید انور،حفیظ اللہ لاشاری ،حافظ محمد اشرف ،مِس تحریم شبیر،عبدالحمید (ایڈمن آفیسر) ودیگر سٹاف نے پروفیسر خالد حمیدکے انسانیت سوز قتل پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، ریجنل پولیس افسر بہاولپور عمران محمود اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر بہاولپور امیر تیمور خان سے مطالبہ کیاکہ مقتول پروفیسر کے اہلخانہ کے ساتھ انصاف کی فراہم یقینی بنائی جائے اور اس واقعہ کے تمام محرکات و تحقیقات میںفارنزک شواہد پر بھی غور کیا جائے خیال رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ شعبہ انگریزی میں ‘بی ایس’ پروگرام کے پانچویں سیمسٹر کے طالب علم خطیب حسین کا کالج میں ‘ویلکم پارٹی’ کے انعقاد کے حوالے سے پروفیسر خالد حمید سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

قبائلی علاقوں میں 211 منصوبوں کی منظوری ،اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوں گے
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)۔: ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 211 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوں گے منصوبوں کی منظوری ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق الرحمان کی زیر صدارت ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔نئے منصوبوں میں62 لاکھ84 ہزار روپے سے 50 واٹ کے186 سولر پینل اور ایک کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد رقم سے واٹر سپلائی کی سکیمیں شامل ہیں۔قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے وزیر اعلی پنجاب کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شجرکاری سے بھی مشروط کر دیئے گئے۔علاقوں میں جاکر درختوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔سکیموں کا پہلے اور بعد کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ محفوظ کیا جائےگا۔اجلاس میں واٹر سپلائی سکیم کے پانچ منصوبوں کو دوبارہ معائنہ تک موخر کردیا گیا۔ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق الرحمان نے بتایا کہ سولر پینل کے لئے اجلاس میں پیش ضلع ڈیرہ غازی خان کے175 اور ضلع راجن پور کے تمام21 منصوبے منظور کئے گئے ہیں اسی طرح پینے کے پانی اور آبپاشی کے لئے پیش کئے گئے29 منصوبوں میں سے 25کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانچ سال کے دوران دونوں اضلاع میں دو ارب 37 کروڑ روپے سے181کلومیٹر طویل 13پختہ سڑکیں تعمیر کیں117کلومیٹر کی مزید چھ سڑکوں پر کام جاری ہے جن پر ایک ارب 47 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح ایک ارب81کروڑ روپے مالیت کی134 کلومیٹر طویل سات نئی سڑکوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جن پر جلد کام شروع کردیا جائیگا۔46کروڑ روپے سے دو اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کی جارہی ہے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت دونوں اضلاع کے قبائلی علاقوں کی چھ یونین کونسلوں میں پینے کے پانی کی107، ٹیوب ویل کی303،سولر ٹیوب ویل کی38،جیپ ایبل ٹریک کی12 ،پانی کے ذخائر کے لئے73 سٹرکچر سمیت573منصوبوں میں سے 395 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں اسی طرح متبادل بجلی کے نظام کے لئے پچاس واٹ کے21198 سولر پینل 1028 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جن پر71 کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے گئے سرکاری عمارتوں کو بھی سولر پینل کے ذریعے روشن کیا گیا چھ یونین کونسلوں میں لائیو سٹاک اور ہیلتھ مراکز کے تین ہزار واٹ کے13,13جبکہ بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کو سو واٹ کے63 پینلز دئے گئے ہیں197 قبائلی خواتین سمیت ایک ہزار افراد کو مقامی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مستری،موٹر ریوائنڈنگ،سلائی کڑھائی،موبائل فون مرمت،ویلدنگ اور دیگر 13اقسام کی فنی تربیت دی گئی ہے اجلاس میں آفتاب احمد ملک،وسیم اختر جتوئی،وقار عزیز قیصرانی،یاسر بھٹی،غلام محمد،احمد بخش،ڈاکٹر اصغر شفیق،ڈاکٹر ذکاءسعید،نذیر احمد،امجد حسین،نادرشاہ،طاہر عزیز اور دیگر اراکین شریک تھے

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ کاسول وٹرنری ڈسپنسریز کا دورہ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)۔: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر نے سول وٹرنری ڈسپنسریز کا دورہ کیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت سول وٹرنری ڈسپنسری سمینہ میں پودے لگائے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرعاطف حسیب،وٹرنری آفیسر ڈاکٹر آغا شفیق اور دیگر موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ زیادہ رقبہ پر پودے لگاکر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے

ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف نے تونسہ اور ٹرائبل ایریا کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ کیمپ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)۔: : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف نے تونسہ اور ٹرائبل ایریا کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ کیمپ لگائے اور ڈیڑھ سو کے قریب خواتین اور بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں۔اس موقع پر وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دینے کے لئے آگاہی بھی دی گئی۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی ڈیرہ غازی خان ہما مہدی لغاری نے بتایا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کررہی ہے۔وسائل کے مطابق آبادی نہ ہونے سے معاشی اور معاشرتی جرائم جنم لے رہے ہیں۔بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف نے بارتھی میں71،بستی رنگ رے میں32 اور بستی سکڑ میں46 خواتین اور بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام کی ورکشاپ کا آغاز
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)۔: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام کی ورکشاپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ کے مطابق سمسٹر خزاں کی عملی ورکشاپ ریجنل کیمپس کے ساتھ تحصیل جتوئی،علی پور،تونسہ،کروڑ لعل عیسن،لیہ،کوٹ ادو،مظفر گڑھ،جام پور،اور ضلع راجنپور کے مختلف سرکاری سکول اور کالجز میں21 مارچ سے شروع ہوچکی ہیں

ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم 25 مارچ سے شروع ہوگی
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)۔: : ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم 25 مارچ سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے3400 کے قریب افرادی قوت فرائض انجام دے گی۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام یسین نے کہا کہ پانچ سال تک کے ہر بچہ تک رسائی حاصل کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے۔ٹیم کے ہر رکن کو مانیٹر کیا جائیگا۔فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ مائیکروپلان از سر نو تشکیل دے دیا گیا ہے ٹیموں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک محمد شاہد اور دیگر افسران شریک تھے

ڈیرہ غازی خان کی سرزمین علم و ادب کے حوالے سے بہت زرخیز ہے
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن طاہر خورشید نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی سرزمین علم و ادب کے حوالے سے بہت زرخیز ہے اس دھرتی کے ادیب،شاعر،دستکار اور ہنر مند اپنے علم و فن سے خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں انہوں نے یہ بات نامور ادیب و شاعر محبوب حسین کی طرف سے کتاب پیش کرنے کے موقع پر کہی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علم و ادب کی ترویج اور ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں
فورٹ منرو میں پچیس مارچ سے ہفتہ صفائی منایا جائیگا
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) حکومت پنجاب کی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں پچیس مارچ سے ہفتہ صفائی منایا جائیگا ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس فورٹ منرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی انعم حفیظ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی و کمشنر طاہر خورشید کی ہدایات وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ایک ہفتہ جاری رہنے والی مہم میں صفائی کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جائیگی۔سایہ،پھلدار اور خوبصورت پودے بھی لگائے جائیں گے سات روزہ مہم میں کمیونٹی اور سیاحوں کو بھی شامل کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد موسم گرما میں فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔ایف ایم ڈی اے سیاحوں کی سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی

ڈیرہ غازیخان ریجن میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی طاہر مصطفی نے چارج سنبھال لیا
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازیخان ریجن میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی طاہر مصطفی نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے ایس پی طاہر مصطفی کی ریجنل آفس آمد پرڈی ایس پی ثناءاللہ مستوئی نے گلدستہ پیش کیاجبکہ پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند مسلح جوانوں نے سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کے علاوہ پی ایچ پی ریجنل افسران بھی موجود تھے

ریسکیو1122 کی اپیل کی ، ہر فرد ایک پھلدار یا سایہ دار درخت ضرور لگائے
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے بطور مسلمان اور اچھے شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گھر ، محلے ، علاقے اور اپنے کام کرنے کی جگہ کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ماحول صاف ستھرا ہوا اور مختلف بیماریوں سے بچا جا سکے انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں۔ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ درخت لگانا سُنت نبوی اور صدقہ جارےہ ہے اور ماحولےاتی آلودگی پر قابو پانے میں درختوں کا بڑا اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ دریاﺅں اور نہروں کے کناروں پر درخت لگانے سے کٹاﺅ میں خاصی کمی واقع ہوتی ہے موجودہ حالات مےں سیلاب،زلزلے، سموگ، فوگ اور خشک سالی کے خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے زےادہ سے زےادہ شجرکاری کرنا ناگزےرہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے لوگوں سے اپیل کی کہ ہر فرد ایک پھلدار یا سایہ دار درخت ضرور لگائے اس کا خیال بھی کرے اور ا س مہم میں ریسکیو1122کا ساتھ دے۔تقریب سے ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاںاوردیگر نے بھی خطاب کیا اور صاف ستھرا اور سر سبز پاکستان کے حوالے سے ریسکیورز اور ریسکیو سکاﺅٹس کو آگاہی دی بعدازاں سنٹرل سٹیشن سے آگاہی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا قبل ازیںافسران ، ریسکیورز اور ریسکیو سکاﺅٹس نے جاوید کھوسہ (شہید)پارک میں پودے بھی لگائے۔

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی سٹی ضیاءالحق نے ڈی پی او کی نمائندگی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں وصول شدہ درخواستوں پر ملکیتی رقبہ کا قبضہ ،ناجائز مقدمہ کے اخراج،معذور کوٹہ کے تحت بھرتی،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے اور آئندہ کھلی کچہری سے قبل درخواستوں پر عملدرآمد اور کارروائی رپورٹ طلب کرلی گئی کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے افسران ،مرد و خواتین سائلین موجود تھے۔اس موقع پر گذشتہ کھلی کچہری کی درخواستوں پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے 25 مارچ کو آگاہی سیمینارہوگا
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے 25 مارچ کو گیارہ بجے دن ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے دفتر شاہ سکندر روڈ ڈیرہ غازی خان میں آگاہی سیمینار منعقد ہوگا۔یہ بات ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ضلع و ڈویژن کی مرکزی تقریب23 مارچ کو آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس):حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا دن کا آغاز نماز فجر کے خصوصی دعاﺅں سے ہوگا۔ضلع و ڈویژن کی مرکزی تقریب23 مارچ کو دس بجے دن آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ملی نغمے،تقاریر،ٹیبلوز اور خاکے سمیت دیگر پوگرام کے لئے آرٹس کونسل میں فل ڈریس ریہرسل ہوئی جس میں منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور دیگر افسران شریک تھے

کمشنر سوشل سیکیورٹی پنجاب کاڈیرہ چیمبر آف کامرس میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر سوشل سیکیورٹی پنجاب ثاقب منان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ورکرز ویلفیئرسکول کی تعمیر کے لئے زمین کا قبضہ رواں ہفتے حاصل کر کے تعمیر کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی تعمیر کرکے اسے مظفر گڑھ کے بڑے ہسپتال کے ساتھ اٹیچ کر کے ورکرز کو علاج معالجہ کی بہتر ین سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی وہ گزشتہ رو ز ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس خواجہ محمد یونس ،سابق صدور بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید ،ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار ، ڈائریکٹر ایکسائز عبد اللہ جلبانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی غلام سجاد خان ،ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکیورٹی مظفر عباس لغاری ،اراکین مجلس عاملہ مرزا محمد اقبال ،محمد آصف اقبال ،جاوید اسحاق خان مستوئی ،چوہدری فیاض علی ،شمشاد احمد ،حافظ سیف اللہ پتافی ،ایوب شاہ ،اقبال کھنڈوا،محمد اطہر بشیر، محمد اسماعیل ،محمدزبیر نظامی ،محمد موسیٰ بھٹی ،فردوس حمید خان ، چوہدری خالد ریاض ،دین محمد خوجہ ،محمد مختار، شیخ طاہر معراج ، شیخ آصف رزاق اور سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی ،نائب صدر محمد لطیف خان پتافی ،سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں خواجہ محمد یونس صدر چیمبر نے تاجروں اور صنعتکاروں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں بند ہو جانے والے اداروں کے ذمہ بلاوجہ ڈیمانڈ نوٹس جاری کر کے پریشان کر نا اور محکمہ کی طرف سے یک طرفہ دکانداروںکو ڈیمانڈ نوٹس جاری کر نا جبکہ دکانداروں کے پاس مطلوبہ ملازمین بھی موجود نہیں ہو تے اور ان کی مشاورت کے بغیر یک طرفہ رجسٹریشن کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا خواجہ محمد یونس نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ غازی خان میں 25بیڈکا ہسپتال اور سکول کی فوری تعمیر شروع کی جا ئے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کمشنر سوشل سیکیورٹی پنجاب ثاقب منان نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے صدر اور اراکین کے مطالبات درست ہیں اور ڈیرہ غازی خان میں سکول اور ہسپتال کی فوری تعمیر شروع کی جا رہی ہے رواں ہفتے میں زمین کا قبضہ حاصل کر کے کام شروع کر ادیا جا ئے گا اگر اس کی تعمیر کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے کو ئی رکاوٹ ڈالی جا ئے تو انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس محکمہ کے ساتھ تعاون کرے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صنعتی کارکنوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کو شیئرنگ کے لئے آن لائن اور اے ٹی ایم سسٹم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جلد ہی یہ موبائل کے ذریعے بھی سہولت فراہم کر دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 8ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں ہسپتال کے قیام سے مزید بہتر طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی صدر چیمبر کے مطالبے پر کمشنر نے بند ہو جانے والے یونٹس کے بارے میں ڈائریکٹر ز سوشل سیکیورٹی ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو ہدایت کی کہ بند یونٹس کی مکمل رپورٹ تیار کر کے ان کی شیئرنگ ڈیمانڈ ختم کردیں اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں چیمبر آف کامرس نمائندہ فورم سے مشاورت کر کے اسے حہل کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ دورہ کریں گے اور مسائل کے حل کے لئے خود اقدامات کو دیکھیں گے ۔

شیخ معراج الدین قریشی کی وفات پر تعزیت کیلئے ا یم این اے سردار جعفر خان لغاری اور علماءامن کمیٹی کی آمد
ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) شہر کے معروف تاجر اور مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئروائس چیئر مین شیخ معراج الدین قریشی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری کیلئے ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری خان لغاری اور علماءامن کمیٹی کے وفد کی آمد تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے رہنما شیخ معراج الدین قریشی کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ پر تعزیت کرنے کیلئے آنے والوں کاتانتاجاری ہے گزشتہ روز بھی ان کی وفات پر تعزیت کیلئے ا یم این اے سردار جعفر خان لغاری اور علماءامن کمیٹی کے وفد جن میں سلیم الیاس مسیح، حافظ عبدالمجید نقشبندی، حافظ محمد عمر فاروق مکی، حاجی وزیر احمد انصاری، حاجی عبداللطیف سپل، قاری عبدالغفور سیفی، غلام مجتبیٰ نہڑ، شمس الاسلام لُنڈ و دیگر شامل تھے ان کے گھر گئے اوران کے بیٹوں طارق اسماعیل قریشی ، محمدآصف قریشی ،طاہر معراج ،زاہد نظام ، شاہد معراج اورخالد معراج سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ، اس موقع پر ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے کہاکہ مرحوم بے مثال شخص تھے تاجر برادری کے حقو ق کے حصول میں انہوں نے دن رات کام کیااور ان کی انتھک جدوجہد نے انہیں بام عروج تک پہنچادیا۔ انہوں نے شیخ معراج الدین قریشی مرحوم کے اخلاق اور ملنساری کی تعریف کرتے ہوئے اللہ کے حضور ان کی مغفرت کی دعاکی اور پسماندگان کوان کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی ۔

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے سنیئرنائب صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو مبارکباد
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے انتخانات میںپروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور) کو بطور سنیئرنائب صدر منتخب ہونے پر گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان کے پروفیسر محمد نسیم چانڈیہ، ڈاکٹر طارق نسیم چانڈیہ اور ڈاکٹر اُم فروہ (لیڈی ایچ ایسن ہسپتال لاہور) نے مبارکباد اور اُنکی گراں قدر خدمات پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ اطلاعات کا 24مارچ کو اجلا س ہوگا
ڈیرہ غازےخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ اطلاعات کا 24مارچ کو اجلا س ہوگا۔خان گڑھ میں ممبر قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ممبر قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار کرینگے ۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات کو بلایاگیا ہے ۔اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈیرہ غازےخان کے سیکرٹری اطلاعات سردار غالم عباس خان گورچانی نے سیکرٹری اطلاعات کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نواب زادہ افتخار احمد ایم این اے نے کہا ہے چار اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں ڈیرہ غازےخان ڈویثرن سے جیالے بڑی تعداد میں گڑھی خدابخش بھٹو جاکر مزار پرپھولوں کی چادریں چڑھائےں گے اورذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اوردیگر شہداءکو زبردست خراج عقید ت پیش کرینگے۔

پیف سکولز کے مسائل،، اسمبلی میں تحریک التوا ءجمع
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پیف سکولز کے مسائل کے حل کےلئے پی پی پی کی ایم پی اے محترمہ شازیہ عابد کی جانب سے ایپسا کی درخواست پر اسمبلی میں تحریک التوا ءجمع کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضیاءالسلام قریشی مرکزی چیئرمین ایپسا نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے پیف کی داخلہ پالیسی کے حوالے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے انہیں انفارم کیا تھا اور ان سے مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ، جس پر ایم پی اے پنجاب اسمبلی شازیہ عابد نے پیف کے مسائل کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی ہے محترمہ شازیہ کے اس کردار پر ان کا شکریہ ادا کرنے کےلئے ضیاءالسلام زاہدقریشی کی قیادت میں خورشید خان تالپور ضلعی صدر ، ایاز خان پتافی ، رانا محمد نعیم ، حشمت رسول ایڈووکیٹ ، جناب فاروق احمدانی، ابوبکر اور ڈاکٹر ظہور ودیگر احباب ہمراہ ملاقات کی۔اور ان کا۔شکریہ ادا کیا۔ دوران ملاقات ایم پی اے شازیہ عابد کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے پرائیوٹ سکولز تعلیم کے فروغ میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔پیف سکولز غریب لوگوں کے بچوں کےلئے تعلیم آسان بنا رہے ہیں حکومت کو انکی سر پرستی کرنی چاہیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کے حقوق کی بات کی ہے اور اس معاملے پر بھی پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں