183

پاکپتن، سرکای قبرستان کی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اونے پونے فروخت کرنے کا انکشاف ڈی سی احمدکمال نے نوٹس لے لیا

پاکپتن(رانایحییٰ )، نورپور93/D بھورے شاہ قبرستان کی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اونے پونے فروخت کرنے کا انکشاف ڈی سی احمدکمال نے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق احمدعلی محمدطفیل فریدی و غیرہ نے خودساختہ کمیٹی بناکر سرکاری زمین میں بنے بھورے شاہ قبرستان پر کھڑے سینکڑوں درخت جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے صرف چھ لاکھ روپے میںمحمدامیرولدغلام فریدکھچی 89/Dٹھیکیدارکو فروخت کئے جبکہ میڈیا نمائندگان قبرستان میں سرکاری درختوں کی اس غیرقانونی فروخت کومنظرعام پر لائے توڈی سی احمد کمال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اشرف ڈولہ نائب تحصیلدار کو انکوائری کے لئے تعینات کیا تومیڈیا پرسن نے لکڑی سے بھرے ٹرالے کو موقع پر پکڑوادیا لیکن عاشق عابد مہار ایس ایچ او ملکہ ہانس نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے لکڑی سے بھرے ٹرالر کو چھوڑ دیا اور اشرف ڈولہ نے ملزمان محمدطفیل فریدطالب حسین ولدسردارقوم بھوریوالہ بھٹی پیرراجہ ولدطالب حسین محمدساجدولدطالب حسین 112/19 نمبری بجرم 379,297ت پ ا یف آئی آر درج کروادی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں