70

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم پاکستان تجدید عہد کے طور پر منایا

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس )ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے 23مارچ یوم پاکستان یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات میں وطن عزیز پاکستان کی بقاءو سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے تجدید عہد کیا گیا لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان،پیر ولی اللہ شاہ ،مولانا محمد نعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مولانا حنیف حقانی،قاری منسوب رحیمی،حاجی محمد ناصر اور پیر طارق محمود نقشبندی نے کہا کہ وطن کی محبت جزو ایمان ہے اور پیارے وطن پاکستان کا دفاع و بقاءہم سب کا ایمان ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ پاکستان کرہ ارض پر مکہ اور مدینہ کے بعد دنیا کا وہ واحد دوسرا ملک ہے جو صرف اور صرف نظریہ اسلام کی بنیاد پر ہی قائم ہوا اس لئے اس کی اسلامی و نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہمارا دینی و قومی فرض ہے۔تقریب کے اختتام پر شہدائِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں