125

ضلع مہمند میں 23 مارچ کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات

مہمند ( نورشاد شباب سے ) ضلع مہمند میں 23 مارچ کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات۔ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔ سرحدی علاقہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام پروگرام جبکہ صافی لکڑو سے بریگیڈیئر اور ایم این اے کی قیادت میںاور نحقی ٹنل سے غلنئی تک ملک عباس کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کی الگ الگ ریلیاں۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں 23 مارچ کو پورے قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں مرکزی تقریب مقامی انتظامیہ اور سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ملی نغمے گائے گئے۔ مقامی کھلاڑیوں نے مارچ فاسٹ اور جمناسٹک کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر مہمند پریس کلب سمیت بعض محکموں کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم، ونگ کمانڈر رانا سعید، اسسٹنٹ کمشنرز اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے بہترین پرفارمنس دکھانے والے جوانوں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ لکڑوں سے بریگیڈیئر عاکف اقبال اور ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کی قیادت میں جبکہ نحقی ٹنل سے غلنئی تک ملک عباس رحمن کی قیادت میں الگ الگ پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئی۔ دریں اثنا پاک افغان سرحدی علاقہ غنم شاہ میں 206 ونگ کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوا جس میں بریگیڈیئر عاکف اقبال ، کرنل حامد، ملک احمد حاجی، ملک سلطان، ملک منظور نے شرکت کی۔ مقامی طلباءکا حوصلہ بڑھانے کیلئے مشہور ننھا پروفیسر حماد صافی کو بلایا گیا تھاجس کے موٹیویشنل تقریر سے مقامی طلباءبہت متاثر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں