77

یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام لاہورپریس کلب تا مینار پاکستان ۔کشمیر بنے گا پاکستان یلی نکالی گئی

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام یوم پاکستان قومی جو ش و جذبہ اور تجدید عہد کے طورپر منایا گیااوراس موقعہ پر لاہور پریس کلب سے مینارپاکستان تک یوم پاکستان.-کشمیر بنے گا پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی جبکہ ریلی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے طارق غوری نے کہا کہ 23مارچ برصغیر کے مسلمانوں کےلئے ایک تاریخ ساز دن ہے کہ جب ایک علحیدہ وطن کے حصول کےلئے پوری قوم ایک پرچم تلے جمع ہو گئی ،پھر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قیادت میں فرنگی حکمرانوں اور معتصب ہندﺅں سے دنیا کی سب سے بڑی نظریاتی مملکت پاکستان حاصل کرنے کی جدو جہد کا آغاز ہوا،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا ،جو 70سال سے ہمارے ازلی دشمن بھارت کے غاصبانہ قبضہ میں ہے ۔23مارچ کو پوری قوم تجدید عہد کرے کہ ہم نے تکمیل پاکستان کرنا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان جو کہ قائد اعظم کا فرمان ہے۔ آج مودی پاکستان کے پانی کو بند کر کے ہماری زمینوں کو بنجر کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے یہ آبی جارحیت صرف اس بنا پر کہ اس نے کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے ،افسوس کے عالمی ادارے محض تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اوراقوام متحدہ کشمیریوں کےلئے حق خود ارادیت کی منظور کردہ قرارداوں پر عملدر آمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ۔ طارق غوری نے کہا کہ ہم یوم پاکستان کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ یوتھ فورم فار کشمیر کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں