87

اسلام ہمیں امن وامان سے رہنے کا درس دیتا ہے: امام مسجد الحرام

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )مسجد الحرام کے امام شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اخوت وبھائی چارے کا نام ہے- یہ دین ہمیں امن وامان سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ امام مسجد الحرام نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کروائی-اس سے قبل شیخ عبداللہ الجھنی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اسلام کی بنیاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام زندگی امن وامان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی و اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امام کعبہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ نماز جمعہ کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں