99

نیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا ، مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )نیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سابق وزیر بلدیات علیم خان کے مقدمے کے بارےمیں بیان کا نوٹس لے لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جائزہ لیا جائے گا کہ وزیر اطلاعات کے بیانات نیب کے معاملے میں مداخلت کی کوشش تو نہیں ہے ، جائزہ لیاجائیگا کہ وزیراطلاعات کے بیانات نیب کی انکوائریز یا انوسٹی گیشن پراثراندازہونے کی کوشش تونہیں ہے ۔اعلامیے کے مطابق وزیراطلاعات کے بیانات مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہوئے توکارروائی کرسکتے ہیں۔ نیب اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروہ یا فرد سے نہیں ہے ، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی ریاست پاکستان ہے ، نیب نے اپنے عمل سے اپنی غیر جانبداری کوثابت بھی کیا۔نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلیےکام کرنیوالاسب سےبڑاادارہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں