80

لاہور فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )لاہور فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019میں ایک مرتبہ پھرصدارتی عہدے پر اقبال چوہدری بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدرکی سیٹ پر صداقت مغل، جنرل سیکرٹری پرویزالطاف ، سیکرٹری اطلاعات عمرفاروق،گورننگ باڈی کی سات سیٹوں پر عارف نجمی، میاںزاہد،جاوید شیخ،مرتضی علی،نواب مقبول،سجاد ملک اور نصراللہ ملک بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ خزانچی کی سیٹ پر جمیل احمد شیخ اور طارق حسن میں زبردست مقابلہ ہوا ۔ طارق حسن بطورخزانچی اس سیٹ پر کامیاب قرارپائے۔لاہورفوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019/20 کے لئے لاہور پریس کلب فوٹوگرافرروم میں انتخابات منعقد کئے گئے۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے چیف الیکشن کمیشن سینئرصحافی تنویرزیدی مقررکئے گئے جن کی معاونت کے لئے لاہور پریس کلب کے اسسٹنٹ منیجر محمد عقیل کو ذمہ داری سونپی گئی۔نومنتخب صدراقبال چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ فوٹوجرنلسٹس کی جانب سے جس طرح ان کی قیادت پر اعتمادکیاجاتاہے اس کے لئے وہ ان کے انتہائی مشکورہیںاور میں اپنی نومنتخب ٹیم کے ساتھ فوٹوجرنلسٹس اور صحافی برادری کی خدمت میںکوئی کسراٹھانہ رکھوںگا۔ انھوں نے الیکشن کے بہترین اور منظم انتظامات کرنے پر چیف الیکشن کمیشن سینئرصحافی تنویرزیدی کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور سابق سیکرٹری پریس کلب شاداب ریاض نے لاہورفوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین گورننگ باڈی کومبارکباد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ ماضی کی طرح نومنتخب صدراقبا ل چوہدری اور ان کی تمام ٹیم صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپورمحنت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں