59

سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اطمینا ن ہے آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، آج ہمارے ادارے مِل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، وہ دُشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے، مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اب وقت ہے متحد ہو کر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہر سطح پر قومی قیادت ہائبرڈ وار کا ہدف ہے، ہائبرڈ وارکا مقصد پاکستان میں اِس اُمید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے اور اِس مفروضے کو تقویت دینا ہے کہ یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہو سکتا،یقین دلاتے ہیں یہاں سب کچھ اچھا ہو گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں