102

موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار

فیصل آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )پاکستان کا موسٹ وانٹڈ ملزم آخر پولیس کے شکنجے میں آگیا، پولیس نے پولیس سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزم عابد ملہی کو واقعے کے 35 روز بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور اسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ موٹروے کیس کا دوسرا ملزم شفقت علی پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بھیس بدل کر فیصل آباد میں روپوش تھا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بھی عابد ملہی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر رات گئے ایک شادی شدہ خاتون کو دوران ڈکیتی 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم شفقت علی کو پہلے ہی اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا تھا تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی ہر بار پولیس کے ہاتھوں سے نکل جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں