45

انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنما ﺅں کے خلاف دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس)انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنما ﺅں کے خلاف دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے، اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میںسوموار کے دن حافظ عبدالسلا م بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمدا شرف، یحییٰ مجاہداور لقمان شاہ کو پیش کیا گیا،اس موقع پر سی ٹی ڈی کی طرف سے دو گواہ پیش کئے گئے جن کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعدآئندہ تاریخ سماعت 14اکتوبر تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے، قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1میں بھی مذکورہ رہنماﺅں کو پیش کیا گیا ، اے ٹی سی کورٹ نمبر 1کے جج ارشدحسین بھٹہ نے بھی کیس کی سماعت کل 14اکتوبر تک کیلئے ملتوی کی ہے، واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور جرح کا سلسلہ جاری ہے،حافظ عبدالرحمن مکی و دیگر رہنماﺅں کو پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں