49

بھارت دہشت گردی کی سرپرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر امریکی جریدے نے مہر ثبت کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں