55

بھارت، مودی دور حکومت میں بغاوت کے مقدمات میں اضافے کا رجحان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی دور حکومت میں بغاوت کے مقدمات میں اضافے کا رجحان ہے۔ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق، بغاوت کے مقدمات میں 165فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جب کہ غیر قانونی سرگرمی (تحفظ) ایکٹ (یوایپا) کے تحت بھی 33 فیصد زائد مقدمات درج کیے گئے۔ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف ان قوانین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے دوران 93 بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے، جب کہ 2016 میں یہ تعداد 35 تھی۔ اسی طرح غیر قانونی سرگرمی (تحفظ) ایکٹ کے تحت بھی 2019 میں 1226 مقدمات درج کیے گئے۔ ان قوانین پر بھارت بھر میں شدید تنقید کے باوجود حکومت کسی قسم کی تبدیلی کرتی نظر نہیں آرہی۔ حالاں کہ ان قوانین کے ذریعے اختلاف رائے کو دبایا جارہا ہے اور مستقبل قریب میں یہ رجحان ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں