174

لارڈ نذیر کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (پاکستان اپ ڈیٹس) برطانوی دارالامراء کے رکن کشمیری رہنماء لارڈ نذیر نے مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں مولانا نے مسئلہ کشمیر پر منہ نہ کھولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضل الرحمان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پراسرار خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بتایا کہ حریت رہنماء کو سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں، حریت پسند ہیں، بھارتی فوج نے مظالم سے انہیں زندہ لاش بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں