120

خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئیگی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

گوادر(پاکستان اپ ڈیٹس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے ،پاک فوج صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے بھر پورتعاون جاری رکھے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے دو رہ بلوچستان کے موقع پر گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئیگی۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے مستفید ہوکرعوام صوبے کی معاشی ترقی کیلیے کردار ادا کرسکیں گے یہ صوبہ تب معاشی مرکزبنے گاجب عوام منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ سول حکومت کے تعاون سے تمام منصوبے ترقی اور قیام امن کے لیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے سے 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی،یہ منصوبہ6 سے8 ماہ میں مکمل ہوکرپانی کی قلت دور کر د ےگا، مجموعی طورپر اس پلانٹ کی88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت ہے۔اور اس منصوبے کی تکمیل سے گوادر کے شہریوں کیلیے صاف پانی کادیرینہ مطالبہ پوراہوجائیگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات اورسوئس حکومت کے تعاون سے قا ئم کیاجارہاہے،جبکہ سنگ بنیاد کی اس تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان، متحدہ عرب امارات کے سفیر اورکمانڈر سدرن کمانڈ بھی موجود تھے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں