268

امریکا نے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ، عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

واشنگٹن: (پاکستان اپ ڈیٹس ) امریکا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پہلے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ، عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے تین بڑے عہدیداروں کے سر کی قیمت مقرر کر دی، یہ اعلان پاک امریکہ مذاکرات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز عبدالولی اور منگل باغ کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مُلا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ امریکا کی جانب سے خیر سگالی کا یہ اقدام پاک امریکا تعلقات استوار کرنے میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں