201

لاہور میں قاتل ڈور گردن پر پھرنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )ملتان روڈ پر قاتل ڈور نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا اور دھاتی مانجھا گردن پر پھرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ لاہور میں ملتان روڈ پر یتیم خانہ چوک کے قریب وسیم نامی شخص موٹرسائیکل پر اپنی فیملی کے ہمراہ گزر رہا تھا کہ اس کی 4 سالہ بچی ماہ رخ کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ توازن بگڑنے سے موٹر سائیکل بھی گرگئی جس کے نتیجے میں وسیم، اس کی اہلیہ اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو سمن آباد اسپتال پہنچایا تاہم ننھی ماہ رخ اتنی شدید زخمی ہوئی تھی کہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔ لاہور میں ایک ہفتے میں ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کےلیے ملت پارک، سمن آباد اور نواں کوٹ تھانوں کی پولیس حدود کے تنازع پر آپس جھگڑتی رہی۔ ڈی ایس پی سمن آباد نے جاں بحق بچی کی لاش کو زبردستی لواحقین کو گھر بھجوا دیا۔ ملت پارک پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں